نو مئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور۔22اگست (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،قوم نومئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے۔جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نو مئی کے حملوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی،ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادے میں نہیں چھپ …

لاہور۔22اگست (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں،قوم نومئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے۔جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نو مئی کے حملوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی،ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادے میں نہیں چھپ سکتے،سیاست کی آڑمیں ریاست پر چڑھائی اور شہدا کے مجسمے جلاکرقوم کی کونسی خدمت کی گئی ۔

عظمی بخاری نے کہا کہ نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں،نو مئی ایک ناکام بغاوت تھی جس کے تمام شواہد منظر عام پر آچکے ہیں،اب اس ناکام بغاوت کے کردار انتقامی سیاست کا نام دے کر مظلوم نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نومئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے،مقبولیت تو فرعون اور شیطان کی بھی بہت ہیں لیکن وہ فرشتے نہیں بن سکتے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تمام کارڈ اور تحریکیں ناکام ہو چکی ہیں،اب اس کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت آ چکا ہے۔

مزید خبریں