اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی) نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب اتوار کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور سبکدوش ہونے والے صدر ممنون حسین بھی موجود …
نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی) نو منتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے ملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب اتوار کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور سبکدوش ہونے والے صدر ممنون حسین بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کے دورے پر موجود سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و ثقافت عواد بن صالح اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صدر آزاد کشمیر مسعود خان، گورنر گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، وفاقی وزرائ، اعلیٰ سول و فوجی حکام شریک تھے۔ تقریب میں غیر ملکی سفرائ، اراکین پارلیمان، سیاسی رہنماﺅں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں بگل بجا کر نو منتخب صدر مملکت اور وزیراعظم کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی زبان اردو میں نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ بعد ازاں کابینہ سیکرٹری نے صدر مملکت کے منصب کو سنبھالنے کے بارے میں باضابطہ فرمان پڑھ کر سنایا۔








