اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نٹ ویئراپیرل کی ملکی برآمدات میں 15.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکتان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ایچ ایم ای اے) کے چیف کوآرڈینیٹر محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات سے 2.71 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے اور دوران سال برآمدات میں 350 ملین …
نٹ ویئراپیرل کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 15.17 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران نٹ ویئراپیرل کی ملکی برآمدات میں 15.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکتان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ایچ ایم ای اے) کے چیف کوآرڈینیٹر محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات سے 2.71 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے اور دوران سال برآمدات میں 350 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2016-17ءکے دوران شعبہ کی برآمدات 2.36 ارب ڈالر رہی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران صرف اپیرل سیکٹر کی برآمدات کا حجم 3.50 ارب ڈالر تک بڑھ گیا اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی مجموعی برآمدات میں اپریل سیکٹر کی برآمدات کا حصہ 25.86 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ مجموعی ملکی برآمدات میں شعبہ کی برآمدات کا حصہ 15 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔








