اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پر اتفاق کر لیں گے، ای سی ایل میں شامل 600 افراد سے متعلق فیصلہ کابینہ کرے گی، پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کی تاریخ اور ثقافت میں بہت …
نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ، پروفیسر احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پر اتفاق کر لیں گے، ای سی ایل میں شامل 600 افراد سے متعلق فیصلہ کابینہ کرے گی، پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کی تاریخ اور ثقافت میں بہت مماثلت ہے، ایشیا دنیا کے معاشی مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے، دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے، دنیا کو پرامن بنانا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ”پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لئے مواقع کی سرزمین“ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی، عدم شفافیت یا التواءکا شکار ہوں۔









