اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف قانون دان اور سابق سینیٹر سید محمد ظفر (ایس ایم ظفر)کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندی درجات کی دعاکی ہے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔