نگران وزیراعظم کے لئے اتفاق رائے خوش آئند ہے، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد ۔ ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے خوش آئند ہے، امید ہے جسٹس (ر) ناصر الملک بہترین نگران وزیراعظم ثابت ہوں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے چناﺅ کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور …

اسلام آباد ۔ ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے خوش آئند ہے، امید ہے جسٹس (ر) ناصر الملک بہترین نگران وزیراعظم ثابت ہوں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے چناﺅ کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ جسٹس (ر) ناصر الملک بہترین نگران وزیراعظم ثابت ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات شفاف و غیر جانبدار طور پر کرائیں گے۔