نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ِ رائے آئین و جمہور یت کی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے،خواجہ سعد رفیق کا ٹوئیٹ

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر سیاسی اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ِ رائے آئین و جمہور کی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اﷲ کریم ناصر الملک کو بروقت آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے …

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام پر سیاسی اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ِ رائے آئین و جمہور کی حکمرانی کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اﷲ کریم ناصر الملک کو بروقت آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائیں۔ انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو یوم تکبیر مبارک ہو، نواز شریف حکومت نے بے پناہ عالمی دبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بڑی طاقتوں کی دھمکیاں مسترد کیں۔ ذاتی یا اجتماعی مالی مفادات کی پیشکش کو ٹھکرایا، نواز شریف کی جرات اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں، الحمد اﷲ ایٹمی پاکستان نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو خاک میں مِلا دیا۔