نگران وزیراعلیٰ کا اسمبلی کے سیکیورٹی گارڈ کو دل کے عارضے کے دوران مناسب طبی امداد نہ ملنے پر

136
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی

کوئٹہ۔ 25 اگست (اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے اسمبلی کے سیکیورٹی گارڈ کو دل کے عارضے کے دوران مناسب طبی امداد نہ ملنے پر اسمبلی ملازمین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

نگران وزیراعلیٰ نے اس امر پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے کہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کو فراہم کی جانے والی فوری طبی امداد سے اب اسکی طبعیت بہتر اور خطرے سے باہر ہے ۔انہوں نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیکیورٹی گارڈ کی عیادت کر کے اسے وزیر اعلیٰ کی نیک خواہشات پر مبنی پیغام پہنچائیں اور اسکے علاج و معالجہ کے تمام اخراجات صوبائی حکومت کی جانب سے ادا کئے جائیں۔