نگران وزیر خزانہ و منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر کا پلاننگ کمیشن میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر خزانہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر کام جاری ہے، آنے والی حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کر دیں گے، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب تیس کروڑ ڈالر سے زائد ہیں، فوری طور پر بیرونی ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں تاہم آئندہ سہ …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر خزانہ و منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر کام جاری ہے، آنے والی حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کر دیں گے، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب تیس کروڑ ڈالر سے زائد ہیں، فوری طور پر بیرونی ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں تاہم آئندہ سہ ماہی کے دوران غیرملکی ادائیگیوں کا بوجھ بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاننگ کمیشن میں پائیدار ترقی اہداف کے حوالے سے سیمینار سے خطاب اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت معاشی عدم استحکام کے نازک دور سے گزر رہے ہیں، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ اور بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی اشاریوں کے استحکام کیلئے آئی ایم ایف سے تعاون ضروری ہے تاہم آئی ایم ایف پروگرام کو بیل آو¿ٹ پیکج کہنا مناسب نہیں۔