نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے ریڈیو پاکستان میں 71 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا

63
APP51-05 ISLAMABAD: June 05 - Syed Ali Zafar, Federal Minister for Information, Broadcasting, National History and Literary Heritage assuming his office. APP

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر نے ریڈیو پاکستان میں 71 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے جشن آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے خصوصی پروگرام/ٹرانسمیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی جی ریڈیو پاکستان شفقت جلیل اور وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ پوری قوم کو میری طرف سے یوم آزادی مبارک ہو، مجھے فخر ہے کہ میں اس قوم کاحصہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ملک ہم کو کیا دیتا ہے اور ہم نے اس ملک کو کیا دینا ہے، ہمیں آج کے دن اس بات کا اعادہ اور وعدہ کرنا ہے کہ ہم نے اس ملک کو کچھ دینا ہے، جب ہم یہ ارادہ کرلیں گے تو ہم ترقی کی منازل طے کرتے چلے جائیں گے۔