نگران وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بروچہ کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبہ سے منسلک ایم ایل ون لائن پر کام کرنا بہت ضروری ہے، محکمہ میں گذشتہ سال تین بلین روپے کا خسارہ ہوا ہے، ریلوے نے کبھی سبسڈی کو شمار ہی نہیں کیا ورنہ اتنا خسارہ نہیں ہے، ٹرین کے ذریعے پشاور سے کراچی تک سفر کیا تما …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبہ سے منسلک ایم ایل ون لائن پر کام کرنا بہت ضروری ہے، محکمہ میں گذشتہ سال تین بلین روپے کا خسارہ ہوا ہے، ریلوے نے کبھی سبسڈی کو شمار ہی نہیں کیا ورنہ اتنا خسارہ نہیں ہے، ٹرین کے ذریعے پشاور سے کراچی تک سفر کیا تما م ریلوے اسٹیشنز کی حالت بہترین بنائی گئی ہے،بوگیو ںکی حالت کو بھی بہت اچھا بنایا گیا ہے اور تھوڑے بہت مسائل ادارے میں موجود ہیں جو جلد حل کر دیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ریلوے میں کافی چیزیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، کوئی زمین بھی کسی کو بلاوجہ نہیں دینی چاہیے، لیز بھی ہو تو کمان ریلوے کے پاس رہنی چاہیے، ریلوے اپنے ملازمین کو پنشن بھی اپنے وسائل سے دیتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ نے بتایا ہے کہ انہوں نے دو دفعہ ریل سے سفر کیا اور اسے امید سے بہتر پایا ہے۔