نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کا فیڈرل گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس اینڈمینجمنٹ سائنس کا دورہ

83
Caretaker Federal Minister of Education
Caretaker Federal Minister of Education

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے فیڈرل گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس اینڈمینجمنٹ سائنس کا دورہ کیا۔ پیر کو وفاقی وزیر نے اپنے دورہ میں کالج کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔