نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کاعاصم جمیل کے انتقال پر اظہار افسوس

129
نگران وزیر داخلہ کی تربت میں پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت ، مزدوروں ، پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نگراں وزیر داخلہ نے مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اورکہا کہ جواں بیٹے کی موت ایک باپ کے لیے دنیا کا سب سے بڑا دکھ اورصدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔