اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ظفر وال سکیٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ڈرون سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ،شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ بھارتی فورسز کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ۔