نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

170
نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا اور وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیلاب 2022 سے تباہی کے بعد بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ بینک کی مدد سے بحالی کے منصوبے جن میں انفراسٹرکچر، توانائی، ماحولیات اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے نگراں حکومت بالخصوص وزارت منصوبہ بندی کے کام کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے منصوبوں کے جلد نفاذ کے لئے وزارت منصوبہ بندی کے کام کو سراہا اور مستقبل میں مزید مدد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔