برلن ۔31دسمبر (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرک مرٹس نے کہا ہے کہ 2026 جرمنی اور مجموعی طور پر یورپ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔تاس نےجرمن حکومت کی پریس سروس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرٹس نے اپنے نئے سال کے خطاب میں کہا ہے کہ سال 2026وہ سال بن سکتا ہے جب جرمنی اور یورپ امن، آزادی اور خوشحالی …
نیا سال جرمنی اور مجموعی طور پر یورپ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے، جرمن چانسلر

مزید خبریں
برلن ۔31دسمبر (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرک مرٹس نے کہا ہے کہ 2026 جرمنی اور مجموعی طور پر یورپ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔تاس نےجرمن حکومت کی پریس سروس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرٹس نے اپنے نئے سال کے خطاب میں کہا ہے کہ سال 2026وہ سال بن سکتا ہے جب جرمنی اور یورپ امن، آزادی اور خوشحالی کے طویل سالوں کی جانب دوبارہ لوٹ آئیں۔انہوں نے کہا کہ 2026ایک ایسے اہم موڑمیں تبدیل ہو سکتا ہے۔چانسلر نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور یہ تبدیلیاں ہر ایک کو متاثر کر رہی ہیں۔
اپنےملک کو درپیش بڑے چیلنجز میں انہوں نے یوکرین کے تنازعے کا ذکر کیا، جو ان کے خیال میں جرمنی کی آزادی اور سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمن معیشت ضروری اصلاحات، زیادہ اخراجات اور بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی معیشت میں ایک بار پھر تحفظ پسندی کی واپسی دیکھ رہے ہیں۔ خام مال پر ہماری سٹریٹجک انحصار کو بڑھتے ہوئے جیو پولیٹیکل دباؤ کے ایک آلے کے طور پر ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔








