اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم اتھارٹی دو ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گی ،پاکستان میں گھر بنانے کے لئے بینک سے موڈگیج کی بنیاد پر قرض کی شرح دنیا بھر میں سب سے کم ترین ہے ،اس سکیم کے تحت زمین حکومت فراہم کرے گی، اس کی تعمیر کے لئے …
نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم اتھارٹی دو ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گی ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم اتھارٹی دو ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گی ،پاکستان میں گھر بنانے کے لئے بینک سے موڈگیج کی بنیاد پر قرض کی شرح دنیا بھر میں سب سے کم ترین ہے ،اس سکیم کے تحت زمین حکومت فراہم کرے گی، اس کی تعمیر کے لئے کم ترین شرح منافع پر بینک قرض دیں گے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بھارت میں 11فصید ،امریکہ میں 75فیصد اور پاکستان میں صرف 0.5فیصد لوگ بینک سے قرض لیکر گھر بناتے ہیں ،مختلف ممالک میں گھر بنانے کے لئے موڈ گیج کے تحت بنیکوں سے شرح منافع بہت زیادہ ہے اس تناظر میں پاکستان کے بینکوں کا شرح منافع کم ہے اس کے باوجود بھی نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم اتھارٹی بنیکوں کے ساتھ شرح منافع مزید کم کرنے کے لئے بات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یہ فارمولہ ہوتا ہے کہ لوگ موڈ گیج کی بنیاد پر قرض لیکر گھر بناتے ہیں اور ساتھ ساتھ اقساط دیتے رہتے ہیں لیکن پاکستان میں الٹا اصول تھا لوگ ساری زندگی کماتے ہیں اور آخر میں گھر بناتے ہیں ،حکومت نے اس فارمولے کو ریورس کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ضلعی ہاﺅسنگ اور متعلقہ دفاتر سے 250 روپے میں سکیم کا فارم دستیاب ہوگا۔








