نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز

”اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ملک بھر میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کے لئے ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں رجسٹریشن کے لئے درخواست فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، پہلے مرحلہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام …

”اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ملک بھر میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو 50 لاکھ گھروں کی فراہمی کے لئے ”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں رجسٹریشن کے لئے درخواست فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، پہلے مرحلہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت 7 اضلاع کاانتخاب کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد کے اضلاع میں رجسٹریشن ہو گی۔ رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے بھی ڈاﺅن لوڈ کیاجاسکتا ہے جبکہ اس فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ اس کے علاوہ ضلعی ہاﺅسنگ پروگرام آفس سے بھی یہ فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ درخواست فارم 250 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکیں گے۔ رجسٹریشن کا عمل نادرا کے ذریعے 60 دنوں مکمل کیاجائے گا