اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے ذیلی دفتر گلگت بلتستان نے تین مختلف مقدمات میں ملوث محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے چار افسران کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ جنگلات کے یہ افسران ٹمبر ڈسپوزل پالیسی 2013ءکے دوران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث تھے، وہ اس عرصہ کے دوران پابندی کے باوجود درختوں کی کٹائی میں ملوث تھے جس سے جرمانہ …
نیب راولپنڈی نے مختلف مقدمات میں ملوث محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے چار افسران کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے ذیلی دفتر گلگت بلتستان نے تین مختلف مقدمات میں ملوث محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے چار افسران کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ جنگلات کے یہ افسران ٹمبر ڈسپوزل پالیسی 2013ءکے دوران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث تھے، وہ اس عرصہ کے دوران پابندی کے باوجود درختوں کی کٹائی میں ملوث تھے جس سے جرمانہ کی عدم ادائیگی کی بناءپر قومی خزانہ کو 225 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزموں کو پیر کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت گلگت بلتستان میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار کئے گئے ملزموں میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر استور سلیم اﷲ خان، سابق کنزرویٹر گلگت محمد زمر، سابق رینج فاریسٹ آفیسر تھور قدر دان اور سپرنٹنڈنٹ محکمہ جنگلات گلگت بلتستان فرید اﷲ خان شامل ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوران تفتیش ملزموں سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔








