نیب راولپنڈی نے نیشنل ہاﺅس بلڈنگ اور روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی انتظامیہ و دیگر کے خلاف عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے کے الزام میں تحقیقات کا آغازکردیا

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل ہاﺅس بلڈنگ اور روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی انتظامیہ و دیگر کے خلاف عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں سے ملزم میاں وسیم احمد کے خلاف درجنوں شکایات موصول ہوئیں۔ گوجرانوالہ، حیدرآباد، ڈیرہ غازی خان، لاہور، رحیم یار خان، پشاور، فیصل آباد …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل ہاﺅس بلڈنگ اور روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی انتظامیہ و دیگر کے خلاف عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں سے ملزم میاں وسیم احمد کے خلاف درجنوں شکایات موصول ہوئیں۔ گوجرانوالہ، حیدرآباد، ڈیرہ غازی خان، لاہور، رحیم یار خان، پشاور، فیصل آباد اور آزاد کشمیر نیب کو موصول ہونے والی شکایات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شکایت کنندگان نے مختلف ہاﺅسنگ سکیموں بشمول نیشنل گارڈنز، ڈیفنس ویلی، نیشنل ٹاﺅن، سرسید ٹاﺅن، نیو اسلام آباد سٹی، ڈیفنس ایونیو میں پلاٹ خریدے جن کی تشہیر مشہور ٹی وی سٹار لکی علی نے کی جس کا اصل نام میاں وسیم احمد ہے۔ انہوں نے مو¿قف اختیار کیا کہ 24 سال گزرنے کے باوجود انہیں پلاٹوں کا قبضہ نہیں دیا گیا۔ شکایات کی تصدیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم میاں وسیم احمد مختلف ہاﺅسنگ سکیموں کی تشہیر کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔

مزید خبریں