نیب میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ،ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل پرسن ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل پرسن ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ نیب کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ انسداد بدعنوانی کے شعبہ میں تعاون بڑھایا جاسکے۔ نیب کی کوششوں کے باعث پاکستان سارک کے اینٹی کرپشن فورم کا پہلا سربراہ ہے۔ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ نیب نے وائٹ کالر کرائم کی جدید طرز پر تحقیقات کیلئے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی ہے۔ انفورسمنٹ حکمت عملی کے تحت نیب نے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کےلئے بلا امتیاز شکایت کی جانچ پڑتال،انکوائریز اور انویسٹیگیشن کا آغاز کیا ہے نیب کے بلا امتیاز کارو¿ائی سے اس ادارے کی عزت وتکریم میں اضافہ ہوا ہے۔نیب کا بنیادی مقصد بدعنوان عناصر کو گرفتار کر کے ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے فعال ادارہ بنا دیا گیا ہے۔نیب کے تمام افسران محنت ،لگن اور شفافیت سے کام کر رہے ہیں اور بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھتے ہوئے ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کمپیوٹرائزڈ کی جا رہی ہیں۔تما علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز نہ صرف سائیلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہیں بلکہ سائیلین کی شکایات کو فوری نمٹا نے کے لئے احکامات جاری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ہمیشہ انسانیت کے احترام پر یقین رکھتا ہے اور نیب میں آ نے والے افراد کے عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ نیب ہمیشہ قانون پر عمل درآمد پر یقین رکھتا ہے اور احتساب سب کا کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے ثابت ہوا ہے کہ نیب کا پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے بلا امتیاز احتساب حقیقت ہے۔نیب بد عنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔نیب بد عنوان عناصر سے قانون کے مطابق نمٹ رہا ہے۔انہو ں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں۔ان وجوہات کی بنائ پر معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

مزید خبریں