اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اراضی سکینڈل میں 493.654 ملین روپے کی خوردبرد میں ملوث پانچ ملزموں کی سپریم کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے ملزموں میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو علی ڈینو گاہوئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اسلم لنڈ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو گل شیر احمد سولنگی اور کاشف ایاز اور آصف …
نیب نے اراضی سکینڈل میں ملوث پانچ ملزموں کی سپریم کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اراضی سکینڈل میں 493.654 ملین روپے کی خوردبرد میں ملوث پانچ ملزموں کی سپریم کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے ملزموں میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو علی ڈینو گاہوئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اسلم لنڈ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو گل شیر احمد سولنگی اور کاشف ایاز اور آصف ایاز رانا شامل ہیں۔ ملزمان پر رینی کینال منصوبہ کی پرانی اراضی کی ادائیگیوں کی غیر قانونی بحالی، نظرثانی شدہ نادہندہ ادائیگیوں پر الاٹمنٹ اور غیر قانونی ادائیگیوں کے ذریعے قومی خزانہ کو 493.654 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔








