اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے بدعنوانی کے مضر اثرات کے بارے میں بچوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنی کامیاب مہم کی روشنی میں "بد عنوانی سے انکار " کے بارے میں کلرنگ بک کا اجراءکردیاہے ، اس سلسلہ میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ۔ یہ کتاب …
نیب نے ایلیمنٹری طالب علموں کے لئے ” بدعنوانی سے انکار ” کے بارے کلرنگ بک کااجراءکردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے بدعنوانی کے مضر اثرات کے بارے میں بچوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنی کامیاب مہم کی روشنی میں "بد عنوانی سے انکار ” کے بارے میں کلرنگ بک کا اجراءکردیاہے ، اس سلسلہ میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ۔ یہ کتاب ایلیمنٹری سطح کے طالب علموں کے لئے نیشنل کالج آف آرٹ لاہور نے خصوصی طورپر ڈیزائن کی ہے جسے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جائیکا) نے سپانسر کیا ۔ اس کامقصد ملک بھر کے ایلیمنٹری سطح کے طالب علموں تک "بدعنوانی سے انکار”کا پیغام پہنچانا ہے۔ کتاب کی تقریب رونمائی میں چیف ایڈوائزر جائیکا چائی ہو اوہاشی، ڈائریکٹر این سی اے ، ڈائریکٹر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ممتاز سرکاری و نجی سکولوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے تمام شرکاءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ بچے ہمارا کل ہیں ، وہ مختلف شعبہ ہائے حیات میں رہنما بنیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ نیب نے پرائمری کی سطح کے طالب علموں کے لئے کلرنگ بک متعارف کرانے کا یہ اقدام اٹھایا ہے جس کا مقصد اساتذہ کے ذریعے اوائل عمری میں بچوںکی شمولیت سے بد عنوانی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے کیونکہ کلرنگ بک بد عنوانی کی مختلف اشکال کے حوالے سے عوامل کا منفرد انداز میں احاطہ کرتی ہے اور بدعنوانی سے متعلق ہماری آئندہ نسل کے ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گی۔








