نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کائرہ صاحب! پرویز مشرف سے این آر او لینے اور حلف اٹھانے والوں کے منہ سے ''چلتا کرنے'' کی باتیں زیب نہیں دیتیں،نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔ اتوار کوقمر زمان کائرہ کے بیان کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کائرہ صاحب! پرویز مشرف سے این آر او لینے اور حلف اٹھانے والوں کے منہ سے ”چلتا کرنے” کی باتیں زیب نہیں دیتیں،نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔ اتوار کوقمر زمان کائرہ کے بیان کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نہیں آپکی جماعت مختلف فیزز میں تباہ ہو رہی ہے اوراس تباہی کا ملبہ آپکی قیادت کے سر ہے،نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو تکلیف یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے گٹھ جوڑ پر کاری ضرب کیوں لگائی؟، خود کو عقلِ کْل سمجھنے والے کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں،اقتدار کی دوری نے آپ کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جمہوری آئینی پارلیمانی روایات کی پاسداری کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں