اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے نیب کی بدعنوانی کے تدارک اور آگاہی کی مہم کو سراہا ہے، بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام ہر سطح پرعوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آگاہی و تدارک مہم پر پیشرفت …
نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا آگاہی و تدارک مہم پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام طبقوں نے نیب کی بدعنوانی کے تدارک اور آگاہی کی مہم کو سراہا ہے، بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کا بدعنوانی سے انکار کا پیغام ہر سطح پرعوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آگاہی و تدارک مہم پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو قومی احتساب آرڈیننس کے سیکشن 33 سی کے تحت بدعنوانی کیخلاف آگاہی اور اس کے خاتمے کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ نیب کی آگاہی اور تدارکی فعال مہم کے تحت نیب کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر طبقات سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی مثبت تجاویز کی بدولت نیب کی آگاہی اور تدارک کی مہم پورے ملک میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا موثر اورمثبت طور اجاگر ہوئی جس کی معاشرے کے تمام طبقات نے تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے نیب کی کوششوں سے تمام شیڈولڈ بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر بدعنوانی سے انکار کا پیغام درج ہے۔








