پیرس۔30جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کی سائیکل سوار لورینا ویبزنے خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس2025 کا چوتھا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2025کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل …
نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ لورینا ویبز نے خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز ریس 2025کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
پیرس۔30جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کی سائیکل سوار لورینا ویبزنے خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس2025 کا چوتھا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2025کے چوتھے ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نےفرانس میں جانئےمارگنی(فیوچرسکوپ)سے گوریٹ تک 165.8 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔26 سالہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار لورینا ویبزنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165.8 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 54منٹ اور 11 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔28 سالہ نیدرلینڈز کی ہی سائیکل سوار ماریان ووس نے دوسری جبکہ 24 سالہ آئرلینڈ کی سائیکلسٹ لارا گلیسپی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نیدرلینڈ کی 23 سالہ سائیکلسٹ ایلین جانسن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 28سالہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار ماریان ووس کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 9 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1168.6کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔
خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں جو 9 روز جاری رہنے کے بعد 3 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں پولینڈ کی 30 سالہ سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈوما گ اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔








