نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے (کل) کھیلے جائیں گے

53
نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے (کل) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سےجاری نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے کل ( پیر کو ) پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 22 جنوری کوسہ پہر تین بجے ہو گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔