اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن کے تحت قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ملک میں کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مْلک میں کورونا وائرس حملوں کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے، …
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ملک میں کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے مْلک میں کورونا وائرس حملوں کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے شہریوں کی طرح ہیلتھ کئیر ورکرز پر بھی جان لیوا حملے جاری ہیں۔

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن کے تحت قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ملک میں کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مْلک میں کورونا وائرس حملوں کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے شہریوں کی طرح ہیلتھ کئیر ورکرز پر بھی جان لیوا حملے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوویڈ۔19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں 106 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 1904 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 مزید ہیلتھ کئیر ورکر جان کی بازی ہار گئے۔ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مزید 55 ڈاکٹروں کے متاثر ہونے کے بعد کل تعداد 1035 تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 299 تک پہنچ گئی ہے۔ طبی عملے کے مجموعی طور پر 570 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ میڈیکل سے وابستہ 171 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 4 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 1037 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 679 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔








