نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

100
نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا فائنل (کل) کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ ون کا فائنل (کل) بدھ کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور نے بتایا کہ ایونٹ میں 8 ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو2گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پشاور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور کراچی جبکہ گروپ بی میں لاہور، اسلام آباد، ہزارہ اور راولپنڈی ڈویژن کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ایونٹ کا تیسری پوزیشن کےلئے میچ بھی (کل) بدھ کو فائنل میچ سے قبل کھیلا جائے گا۔