نیشنل بک فاؤنڈیشن کا تین روزہ قومی کتاب میلہ 24 تا 26 نومبر لوک ورثہ میں منعقد کرنے کا اعلان

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نیشنل بک فاؤنڈیشن نے علم و ادب کے فروغ کے لئے تین روزہ قومی کتاب میلہ 24 تا 26 نومبر لوک ورثہ، شکر پڑیاں میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میلہ ملک میں مطالعہ کے رجحان کو بڑھانے اور نئی نسل کو کتاب سے جوڑنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے اس سال میلے کے انعقاد میں محدود وسائل اور …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نیشنل بک فاؤنڈیشن نے علم و ادب کے فروغ کے لئے تین روزہ قومی کتاب میلہ 24 تا 26 نومبر لوک ورثہ، شکر پڑیاں میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میلہ ملک میں مطالعہ کے رجحان کو بڑھانے اور نئی نسل کو کتاب سے جوڑنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے اس سال میلے کے انعقاد میں محدود وسائل اور بجٹ کی کمی کے باوجود کتاب دوستی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔

اس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر سے کے ممتاز ادیبوں، شاعروں، مصنفین اور دانشوروں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ میلہ ہر صورت جاری رہے اور ادبی سرگرمیاں معطل نہ ہوں۔ حکومت کی اولین ترجیح کتاب کلچر کو زندہ رکھنا اور ہر سال قومی میلہ منعقد کرنے کی روایت کو برقرار رکھنا ہے۔ ادبی حلقوں نے حکومت کی اس کوشش کو سراہا ہے۔ تین روزہ کتاب میلہ بچوں، نوجوانوں اور اہلِ علم کے لئے ایک بھرپور ادبی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمی کی شکل میں سامنے آئے گا۔