نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):اسلام آباد بیس بال کے زیراہتمام نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی بیس بال گرائونڈ میں جاری ہے۔اسلام آباد بیس بال کے صدر طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے 25 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ منتخب ٹیم 30 جون سے 6 جولائی تک راولپنڈی میں کھیلی …

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):اسلام آباد بیس بال کے زیراہتمام نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کی بیس بال گرائونڈ میں جاری ہے۔اسلام آباد بیس بال کے صدر طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے 25 مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

منتخب ٹیم 30 جون سے 6 جولائی تک راولپنڈی میں کھیلی جانے والی نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جس میں ملک بھرسے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹیم کے چنائو کے لئے فائنل ٹرائلز 27جون بروز جمعرات کو ہوں گے جس کے بعد اسلام آباد ٹیم کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں