اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پہلی مین ہارڈٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں جہاں آج سے مین ڈرا کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ چیمپئن شپ میں ملک کے صف اول کے ٹینس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ملک کے نامور کھلاڑیوں میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، برکت اللہ، مدثر مرتضیٰ، حمزہ رومان، ابوبکر طلحہ، احمد …
نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ،مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں محمد حمزہ،سمیع زیب خان،شہریار انیس،عبدالباسط اور ابوبکر طلحہ کی فتوحات
اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):پہلی مین ہارڈٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں جہاں آج سے مین ڈرا کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ چیمپئن شپ میں ملک کے صف اول کے ٹینس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ملک کے نامور کھلاڑیوں میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، برکت اللہ، مدثر مرتضیٰ، حمزہ رومان، ابوبکر طلحہ، احمد نائل قریشی، عشنا سہیل، ماہین آفتاب قریشی، بسمال ضیاء، خدیجہ خلیل، لابیکا دراب، عامر مزاری، ایم حسن عثمانی، ہاجرہ سہیل، زوہیب افضل ملک اور شیان آفریدی شامل ہیں۔ اس قومی چیمپئن شپ کو کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور 11 کیٹیگریز میں 400 سے زائد انٹریز موصول ہوئی ہیں۔
ان کیٹیگریز میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، لیڈیز ڈبلز ، بوائز 18 سال اور کم سنگلز بوائز 14 سال اور کم سنگلز گرلز 14 سال اور کم سنگلز بوائز 12 سال اور کم سنگلز گرلز 12 سال اور کم سنگلز مینز 40 پلس ڈبلز ، مینز 50 پلس ڈبلز شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ چیمپئن شپ اعلیٰ معیار کی ٹینس پیش کرے گی اور کھلاڑیوں کو اپنی قومی رینکنگ بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔
پی ٹی ایف قیادت نے مین ہارڈٹ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر محمد یوسف گنڈاپور اور مین ہارڈٹ انتظامیہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے لیے اس ایونٹ کی سرپرستی اور بھرپور تعاون کو سراہا۔ پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز مین ڈرا کے پہلے رائونڈ میچز میں محمد حمزہ عاصم کا مقابلہ ہیرا عاشق سے تھا، پہلے سیٹ میں حمزہ نے 7-6(4) سے کامیابی سمیٹی تاہم دوسرے سیٹ کے دوسراے عاصم ریٹائرڈہرٹ ہو گئے جس کی وجہ سے محمد حمزہ دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے،سمیع زیب خان نے محمد طلحہ خان کو 6-3، 6-4 سے ہرایا۔شہریار انیس نے زالان خان کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔عبدال باسط نے عزیر خان کو 6-2، 6-0 سے شکست دی۔ابوبکر طلحہ نے شہزاد خان کو 6-3، 1-6، 7-6(2) سے ہرایا۔حسن عثمانی نے شاکر اللہ کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔احمد نائل قریشی نے عمر علی کو 6-2، 6-0 سے ہرایا۔محمد حذیفہ خان نے حمزہ رحمت کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔جابر علی نے محمد یحییٰ کو 6-3، 6-0 سے ہرایا۔ محمد شعیب نے سیف اللہ خان کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ محمد حازق عاصم نے عبدالرحمن کو 6-1، 6-4 سے ہرایا۔
بوائزانڈر 18 سنگلز مین ڈرا پہلے رائونڈ میں حمزہ حسین نے مہاد محمود کو 6-4، 7-6(3) سے شکست دی۔ محمد ریان خلیل نے علی حسن کو 6-0، 6-0 سے ہرایا۔ احمد فرید یاور نے دائود خان کو 7-6(6)، 2-6، 6-4 سے شکست دی۔ محمد حسن نے شہزین فیصل کو 6-2، 6-7(5)، 6-4 سے ہرایا۔ رازق سلطان نے عالیان علی کو 6-3، 6-1 سے شکست دی۔ انعام قادر نے حسیب مصطفیٰ کو 6-1، 6-1 سے ہرایا۔ عبدال باسط نے لبید اے خان کو 6-0، 6-0 سے شکست دی۔
عمیر علی نے احمد رضا جبکہ محمد فیضان نے ولی محمد حسن کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ اسلام آباد میں بارش کے باعث میچز کچھ وقت کے لیے متاثر ہوئے تاہم موسم بہتر ہونے کے بعد کھیل دوبارہ شروع کر دیا گیا اور مقابلے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہے۔









