کراچی۔ 22 جنوری (اے پی پی):نیشنل بینک کے اسجد اقبال اور پنجاب کے اویس اللہ منیر نے این بی پی 48ویں نیشنل سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔این بی پی سپورٹس کمپلیکس کے سنوکر ایرینا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں سندھ کے سہیل شہزاد اور پنجاب کے محمد نسیم اختر کو شکست ہو گئی۔ اسجد اقبال نے 108کا بریک کھیلا۔ بیسٹ آف 13فریمز پر مشتمل فائنل (کل) منگل کو کھیلا جائے گا ۔ نیشنل بینک کے قائمقام صدر عبدالواحد سیٹھی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے۔
بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل پہلے سیمی فائنل میں نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے پنجاب کے نسیم اختر کو 1-6سے با آسانی شکست دی۔ان کی جیت کا فریم سکور 63-39،50-67،65-39،79-00،98-00،74-63اور108-00رہا۔اسجد اقبال نے میچ میں108کا بریک بھی کھیلا۔دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے اویس اللہ منیر نے سندھ کے سہیل شہزاد کو 6-2سے مات دے کر ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا۔ان کی جیت کا فریم اسکور 1-0،89-17،64-49،25-79،16-62،71-64،64-59اور73-25 رہا۔