اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی ) اور ڈی پی ورلڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کا دورہ کیا اور دبئی میں اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ مشترکہ منصوبے"پاکستان مارٹ" کو اجاگر کیا جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر رسائی کو بڑھانا ہے۔وفد کی قیادت این ایل سی کے ڈائریکٹر …
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی ) اور ڈی پی ورلڈ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کا دورہ کیا اور دبئی میں اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ مشترکہ منصوبے”پاکستان مارٹ” کو اجاگر کیا جس کا مقصد پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر رسائی کو بڑھانا ہے۔وفد کی قیادت این ایل سی کے ڈائریکٹر پلانز بریگیڈیئر محمد یوسف کر رہے تھے جن کے ہمراہ ڈی پی ورلڈ کے ٹریڈرز مارکیٹس کے سربراہ عبداللہ یعقوب السید احمد الہاشمی، ڈی پی ورلڈ کے وائس چیئرمین فخر عالم اور این ایل سی کے ڈائریکٹر بزنس جنید طارق شامل تھے۔ آئی سی سی آئی کی نمائندگی سینئر نائب صدر عبدالر حمٰن نائب صدر ناصر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی، محسن خالد ملک، روحیل انور بٹ، عمران منہاس اور آئی سی سی آئی کے صدر کے مشیر نعیم صدیقی نے کی۔بریگیڈیئر محمد یوسف نے سیشن کا آغاز ایک ویڈیو پریزنٹیشن کے ساتھ کیا جس میں NLC اور DP ورلڈ کے درمیان تعاون پر مبنی منصوبے”پاکستان مارٹ” کے دائرہ کار اور وژن کا خاکہ پیش کیا گیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دبئی میں یہ سہولت جدید ترین لاجسٹکس، گودام اور خوردہ انفراسٹرکچر فراہم کرے گی تاکہ پاکستانی صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کی اعلیٰ مانگ والی منڈیوں تک براہ راست رسائی کی سہولت فراہم کی جا سکے۔عبداللہ الہاشمی نے "پاکستان مارٹ” کو عالمی تجارت کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر بیان کیا، جو بین الاقوامی معیار اور جدت کی عکاسی کرتے ہوئے مربوط گودام، لاجسٹکس اور نمائشی مقامات کے ذریعے وسیع پیمانے پر کاروباری سرگرمیوں کی میزبانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔فخر عالم نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی صارفین کے سامنے پیش کرنے، ملک کا امیج بڑھانے اور ایکسپورٹ آؤٹ ریچ کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی نے اس منصوبے کو پاکستان کے لاجسٹکس اور برآمدی منظر نامے میں سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایل سی کی علاقائی صلاحیتوں اور ڈی پی ورلڈ کے عالمی نیٹ ورک کے درمیان ہم آہنگی پاکستانی کاروبار کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے ممبران کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ نہ صرف برآمدات کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان کی ثقافتی سفارت کاری اور عالمی مشغولیت کو بھی فروغ دے گا۔ایگزیکٹو ممبر روحیل انور بٹ نے کہا کہ پاکستان مارٹ معاشی ترقی، قومی فخر اور بین الاقوامی تجارت کی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔آئی سی سی آئی کے صدر کے مشیر نعیم صدیقی نے دبئی جیسے عالمی تجارتی مرکز میں مستقل پاکستانی کاروباری موجودگی کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس طرح برآمد کنندگان بین الاقوامی خریداروں اور مارکیٹوں کے ساتھ براہ راست روابط استوار کر سکیں گے ۔








