فیصل آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں منگل کے روز کانکررز اور انونسیبلز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ کانکررز نے سٹارز کو 2 وکٹوں سے شکست دی جبکہ انونسیبلرز نے چیلنجرز کو 16 رنز سے ہرا دیا۔ ہائی پرفارمنس سینٹر ایچ پی سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سٹارز کی ٹیم …
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ،کانکررز اور انونسیبلز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں منگل کے روز کانکررز اور انونسیبلز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ کانکررز نے سٹارز کو 2 وکٹوں سے شکست دی جبکہ انونسیبلرز نے چیلنجرز کو 16 رنز سے ہرا دیا۔ ہائی پرفارمنس سینٹر ایچ پی سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سٹارز کی ٹیم 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سٹارز کی عمیمہ سہیل نے 94 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں،کانکررز کی لبنیٰ بہرام نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کانکررز نے ہدف 8 کھلاڑی آؤٹ پر حاصل کرلیا۔ کانکررز کی ارم جاوید 57 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔سٹارز کی ڈیانا بیگ نے3 وکٹیں حاصل کیں ، ارم جاویداور لبنیٰ بہرام پلیئرز آف دی میچ رہیں۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انونسیبلز کی ٹیم 188رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انونسیبلز کی طرف سے نتالیہ پرویز نے62 اور منیبہ علی نے53 رنز بنا ئے۔چیلنجرز کی قرۃالعین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ چیلنجرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 172 رنز پر آؤٹ ہو گئی چیلنجرز کی طرف سے صدف شمس نے 36 رنز بنائے۔انونسیبلز کی مومنہ ریاست نے 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔مومنہ ریاست کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔








