نیشنل ٹی ریسرچ سینٹر شنکیاری میں 43 ایکڑ اراضی پر چائے کی کاشت ہوتی ہے، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):نیشنل ٹی ریسرچ سینٹر (این ٹی آر ایس) شنکیاری میں 43 ایکڑ اراضی پر چائے کی کاشت ہوتی ہے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے ایوان بالا کو بتایا گیا کہ 1986ء میں قومی چائے کی تحقیق کا سٹیشن شنکیاری قائم کیا گیا ہے۔ 1996ء میں اپ گریڈ کرکے انسٹیٹیوٹ بنایا گیا، یہاں پر چائے کی کاشت، چائے کی نرسری کی افزائش، باغات …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):نیشنل ٹی ریسرچ سینٹر (این ٹی آر ایس) شنکیاری میں 43 ایکڑ اراضی پر چائے کی کاشت ہوتی ہے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے ایوان بالا کو بتایا گیا کہ 1986ء میں قومی چائے کی تحقیق کا سٹیشن شنکیاری قائم کیا گیا ہے۔ 1996ء میں اپ گریڈ کرکے انسٹیٹیوٹ بنایا گیا، یہاں پر چائے کی کاشت، چائے کی نرسری کی افزائش، باغات کے انتظام، کالی اور سبز چائے کی پیداوار اور پراسیسنگ کی جاتی ہے۔

اس سٹیشن میں کالی اور سبز چائے کی پراسیسنگ کے یونٹس نصب کئے گئے ہیں۔ چائے کی کاشت کے لئے ایک لاکھ 58 ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی جس میں سے ایک لاکھ 54 ہزار ایکڑ اراضی خیبرپختونخوا میں اور 4 ہزار ایکڑ آزاد جموں و کشمیر میں ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں 24 ہزار 210 کلوگرام کالی اور سبز چائے پیدا کی گئی ہے۔