راولپنڈی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 ء میںفاٹا نے کراچی وائٹس کو 19رنز سے ہرا دیا، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گذشتہ روز پہلے میچ میں کراچی کے کپتان سرفراز احمدنے ٹاس جیت کرفاٹا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،فاٹاریجن کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر219رنز بنائے ،مختار احمد نے ٹورنامنٹ کی …
نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 ء میںفاٹا نے کراچی وائٹس کو 19رنز سے ہرا دیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 ء میںفاٹا نے کراچی وائٹس کو 19رنز سے ہرا دیا، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گذشتہ روز پہلے میچ میں کراچی کے کپتان سرفراز احمدنے ٹاس جیت کرفاٹا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،فاٹاریجن کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر219رنز بنائے ،مختار احمد نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری سکورکی ،انہوں نے 58گیندوں پر 15چوکوںاور 6چھکوں کی مدد سے 117نز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سہیل اختر نے ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 39 رنزاور نبی گل نے دو چکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22رنز بنائے ،کراچی کی طرف سے انور علی اور تابش خان نے بالترتیب 51اور62رنز دیکر دو،دو جبکہ رومان رئیس 29 رنز اور ذوالفقار بابر نے 40 رنز دے کر ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔








