لاہور۔17فروری (اے پی پی):نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے تیسرے روز گروپ اے کے میچز میں کراچی بلوز اور اسلام آباد ریجن نے اپنے اپنے میچ جیت کر اہم کامیابیاں حاصل کرلیں۔ پہلے میچ میں کراچی بلوز نے لاڑکانہ کے خلاف161 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کراچی بلوز کے کپتان محمد غازی غوری نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا …
نیشنل ٹی 20 کپ کے میچوں میں کراچی بلوز اور اسلام آباد ریجن کی اہم کامیابیاں

مزید خبریں
لاہور۔17فروری (اے پی پی):نیشنل ٹی 20 کپ کوالیفائر کے تیسرے روز گروپ اے کے میچز میں کراچی بلوز اور اسلام آباد ریجن نے اپنے اپنے میچ جیت کر اہم کامیابیاں حاصل کرلیں۔ پہلے میچ میں کراچی بلوز نے لاڑکانہ کے خلاف161 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کراچی بلوز کے کپتان محمد غازی غوری نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
اوپننگ بیٹر احسن علی نے65 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ محمد طحہ نے38 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، پلیئر آف دی میچ وہاج ریاض نے آل رائونڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے16 رنز سکور کیے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ لاڑکانہ کی جانب سے کپتان زاہد محمود نے48 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر بھرپور مقابلہ کیا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد ریجن نے آزاد جموں و کشمیر کے خلاف188 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے پلیئر آف دی میچ نصیر اللہ نے55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عمیر ریاض نے35 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط سہارا دیا، شہباز خان نے صرف 9 گیندوں پر25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے اوپننگ جوڑی حسنین شمیر اور حسنین ندیم نے 90 رنز کی شراکت قائم کی، حسنین شمیر نے69 رنز جبکہ حسنین ندیم نے46 رنز سکور کیے، تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوسکیں۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز فاٹا کا مقابلہ ڈیرہ مراد جمالی سے ہوگا جبکہ راولپنڈی کی ٹیم بہاولپور کے مدمقابل آئے گی۔








