اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے کورونا سے متعلق حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل کے تحت صوبہ سندھ کو سامان ارسال کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کو مختلف اقسام کے3 لاکھ 20 ہزار 426 فیس ماسک دیئے گئے، ان ماسک میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل …
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے کورونا سے متعلق حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل کے تحت صوبہ سندھ کو سامان ارسال
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبوں کوطبی عملہ کے لیے کورونا سے متعلق حفاظتی سامان کی گیارویں کھیپ کی ترسیل کے تحت صوبہ سندھ کو سامان ارسال کر دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کو مختلف اقسام کے3 لاکھ 20 ہزار 426 فیس ماسک دیئے گئے، ان ماسک میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں۔ سندھ کو ایک لاکھ 46 ہزار 972 حفاظتی سوٹ اور ایک لاکھ 85 ہزار447 میڈیکل گاؤن بھی دیئے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ 2 لاکھ 20 ہزار93 جوڑے سرجیکل دستانے اور 34 ہزار 688 سرجیکل کیپس بھی دی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 40 ہزار حفاظتی عینکیں اور 25 ہزار 468 فیس شیلڈز بھی سامان میں شامل ہیں۔ سندھ کو 20 ہزار 289 شوز کور اور 3 ہزار 797 پلاسٹک بوٹ بھی دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب، آزادکشمیر اور جی بی کو بھی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی ترسیل جاری ہے۔









