نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا این ای او سی میں موسمِ سرماکے حوالے سے مشاورتی اور جائزہ اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے این ای او سی میں موسمِ سرماکے حوالے سے مشاورتی اور جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا ۔ منگل کو منعقدہ اجلاس کا مقصد موسم سرما کے دوران ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مؤثر حکمتِ عملی اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ اجلاس میں صوبائی و علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور متعلقہ اداروں کے …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے این ای او سی میں موسمِ سرماکے حوالے سے مشاورتی اور جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا ۔ منگل کو منعقدہ اجلاس کا مقصد موسم سرما کے دوران ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مؤثر حکمتِ عملی اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس میں صوبائی و علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاحتی سرگرمیوں کے تسلسل اور محفوظ راستوں کے لئے مربوط اقدامات پر زور دیا گیا ۔ سموگ، برف باری، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش جیسے خطرات سے نمٹنے کے لئے بر وقت اقدامات اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

این ڈی ایم اے نے اجلاس میں بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ بروقت الرٹس، ایڈوائزریز کی فراہمی اور اور مشترکہ ردِعمل یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں سیاحتی مقامات پر گنجائش، رہائش اور ضرویات کی دستیابی کے مطابق سیاحوں کی آمد و رفت یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی اور بر وقت رابطے کے ذریعے تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی