نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورکشاپ کے شرکاءکا نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ

72

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام لیڈرشپ اینڈ سکیورٹی انٹرنیشنل ورکشاپ کے شرکاءنے بدھ کو نیول ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شرکاءکو پاک بحریہ کے کردار اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف آپریشنز نے شرکاءکے سوالات کے سیر حاصل جوابات دیئے۔ ورکشاپ کے شرکاءنے خطے میں پاک بحریہ کی امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔