برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگہن کی نیوزی لینڈ کے سفارتخانے آمد،سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا

لندن۔ 20 مارچ (اے پی پی) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگہن سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کے سفارتخانے گئے۔انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ پوری برطانوی قوم کو افسوسناک سانحے پر بڑا دکھ اور غم ہے، ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ …

لندن۔ 20 مارچ (اے پی پی) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگہن سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کے سفارتخانے گئے۔انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ پوری برطانوی قوم کو افسوسناک سانحے پر بڑا دکھ اور غم ہے، ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ شاہی جوڑے نے سفارتخانہ کے باہر شہداءکی یاد میں گلدستہ بھی رکھا اور کچھ دیر کے لئے احتراماً خاموش کھڑے رہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply