نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے زیر اہتمام انسدادِ منشیات کے شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے زیر اہتمام برطانوی ہائی کمیشن میں انسدادِ منشیات کے شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے پاکستان کی شرکت کی۔ تقریب کے دوران سپیشل انویسٹی گیشن سیل( ایس آئی سی) اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے زیر اہتمام برطانوی ہائی کمیشن میں انسدادِ منشیات کے شعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے پاکستان کی شرکت کی۔

تقریب کے دوران سپیشل انویسٹی گیشن سیل( ایس آئی سی) اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران کو انسداد منشیات کے شعبہ میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے اعلیٰ ترین تمغہ سے نوازا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی تاریخ میں پہلی بار ایسی تقریب منعقد کی گئی جس میں بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے آفیسرز کو اعلیٰ ترین تمغوں سے نوازا گیا۔یہ اعلیٰ ترین اعزازات پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس کے عزم ولگن اور منشیات کے خلاف اس فورس کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید خبریں