لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا 8 اپریل سے جاری ریڈ بال کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔کیمپ میں مجموعی طور پر17 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اکیڈمی کوچز کی زیرِ نگرانی فٹنس و مہارتوں کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی گئی۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے فیلڈنگ
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ریڈ بال کیمپ اختتام پذیر ،17کھلاڑیوں کی شرکت

مزید خبریں
لاہور۔19اپریل (اے پی پی):لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا 8 اپریل سے جاری ریڈ بال کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔کیمپ میں مجموعی طور پر17 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اکیڈمی کوچز کی زیرِ نگرانی فٹنس و مہارتوں کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی گئی۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، نیٹ سیشنز اور دو پریکٹس میچز میں حصہ لیا، جس کے ذریعے انہیں عملی طور پر اپنی کارکردگی نکھارنے کا موقع ملا۔ کوچز نے کھلاڑیوں کے ساتھ ون آن ون سیشنز بھی کیے اور انہیں جدید فٹنس پروٹوکولز سے آگاہ کیا گیا۔
ریڈ بال کیمپ کے کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ مفید رہا، جس میں کھلاڑیوں کی سکل ڈیویلپمنٹ اور مختلف میچ صورتحال پر خاص کام کیا گیا۔ این سی اے کوچ محتشم رشید نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور محنت اور جذبے کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔کوچ وقاص احمد نے بتایا کہ فاسٹ بولرز اور سپنرز کے ساتھ ٹیکٹیکل پلاننگ پر توجہ دی گئی، جبکہ محمد سلیمان نے بیٹنگ تکنیک، خاص طور پر سپن کے خلاف رنز بنانے کی صلاحیت بہتر بنانے پر کام کیا۔سعد خان کاکہنا تھا کہ یہ کیمپ آئندہ ٹورنامنٹس کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا اور ان کی کارکردگی میں بہتری کا باعث بنے گا۔








