نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا خصوصی کل جمعرات کوئٹہ میں ہوگا

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو کوئٹہ میں ہوگا۔ صوبائی دارالحکومتوں میں این سی او سی سیشن کے حصے کے طور پر یہ تیسرا خصوصی سیشن ہے۔اجلاس کی صدارت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کریں گے۔کوئٹہ میں خصوصی سیشن کے دوران ، صحت کی رہنما اصول کے ساتھ عید الاضحی اور مویشی منڈیوں کے …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا خصوصی اجلاس کل جمعرات کو کوئٹہ میں ہوگا۔ صوبائی دارالحکومتوں میں این سی او سی سیشن کے حصے کے طور پر یہ تیسرا خصوصی سیشن ہے۔اجلاس کی صدارت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کریں گے۔کوئٹہ میں خصوصی سیشن کے دوران ، صحت کی رہنما اصول کے ساتھ عید الاضحی اور مویشی منڈیوں کے انتظام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات وچئیرمین این سی او سی اسد عمر، لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان نیشنل کوارڈی نیٹر، این سی او سی ڈاکٹر فیصل سلطان، میجر جنرل آصف گورایا، ڈی جی آپریشنل اینڈ پلان NCOC بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں تمام صوبوں،اسلام آ باد، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوں گے۔

مزید خبریں