کراچی۔18 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر چہ کورونا کے مثبت کیسز اور اموات میں کمی واقع ہو ئی ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا ہے اور ہمیں اب پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ کیسزکی تعداد میں …
،وفاقی وزیر اسد عمر کی این سی او سی اجلاس میں گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔18 جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر چہ کورونا کے مثبت کیسز اور اموات میں کمی واقع ہو ئی ہے لیکن ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا ہے اور ہمیں اب پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ کیسزکی تعداد میں اضافہ نہ ہو۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلی ہاوس میں منعقدہ این سی او سی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بطور میزبان اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے اسلام آباد سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کے دیگر شرکاءمیں این سی او سی کے نیشنل کو آرڈینیٹر لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان ، این سی او سی ڈاکٹر فیصل سلطان، مِس تانیہ ایدرس ، میجر جنرل آصف گورایا، ڈی جی آپریشنل اینڈ پلان این سی او سی ،سندھ کی وزیر صحت، وزیر تعلیم ، انتظامیہ کے دیگر حکام، تمام صوبوں، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شامل تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے اجلاس کے شرکاءکا وزیراعلی ہاوس آمد پر خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے اس طرح کے اجلاس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے میں صوبوں کے لئے انتہائی مدد گار ثابت ہو نگے۔صوبائی دارلحکومتوں میں اجلاس کا انعقاد این سی او سی کا بہت زبردست فیصلہ ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وباءکو کنڑول کرنے میں این سی او سی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ابتداءمیں کچھ مشکلات درپیش تھیں لیکن وفاق اور صوبوں نے مِل کر عوام کی صحت کے لئے بھرپور کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتالوں سمیت دیگر انتظامات بہتر ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں عیدالضحی، محرم الحرام اور ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی تیاری کرنا ہو گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور این سی او سی کے چیئر مین اسد عمر نے کہا کہ عیدالضحی کے دوران مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مانیٹرنگ کا نظام بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیس ماسک اور احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے صوبائی دارلحکومتوں میں اجلاس کے مقاصد اہم ایشوز پر مشاورت اور صوبوں کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈکس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا ہے، یہ سب شاباش کے مستحق ہیں۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ این سی او سی فورم نے سندھ کے ٹیسٹنگ اور ٹریس سسٹم کی تعریف کی کہ سندھ نے ٹی ٹی کیو اسٹریٹجی کے حوالے سے بہت شاندار کام سرانجام دیا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور مویشی منڈیوں میں احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں کنٹرول کا نظام مﺅثر بنایا جائے گا تاکہ وباءکے پھیلا ﺅکو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں اور عیدا لضحی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور صوبوں کے ساتھ مل کر ان کو یقینی بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ محرم کے حوالے سے بھی پلان مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر مشاورت جاری ہے۔








