نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر، کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں، ایک لاکھ 98ہزار509کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار11ٹیسٹ کیے جن میں 1918نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں، ایک لاکھ 98ہزار509کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23ہزار11ٹیسٹ کیے جن میں 1918نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 47کورونا مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 57ہزار 886کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 10299، پنجاب کے7879، کے پی کے کے2127، اسلام آباد کے 2112، بلوچستان کے 185، گلگت بلتستان کے 79اور آزاد کشمیر کے 330ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 307 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ61ہزار سے زائد ہے۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2690کورونا مریض زیر علاج ہیں۔