نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری677

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 10ہزار468کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 51ہزار 283کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 10ہزار468کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 51ہزار 283کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18ہزار331ٹیسٹ کیے جن میں 1332 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 38کورونا مریض انتقال کر گئے۔ ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 677ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 6676، پنجاب کے7435، کے پی کے کے1307، اسلام آباد کے 2527، بلوچستان کے135، گلگت بلتستان کے 60اور آزاد کشمیر کے 191ٹیسٹ شامل ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں255 مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہے۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2394 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔