نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا موٹر وے پر پولیس اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیورزکے درمیان جھگڑے کے معاملہ کا نوٹس

107
National Highways and Motorways Police

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹر وے پر پولیس اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیورز کے درمیان جھگڑے کے معاملے کانوٹس لے لیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اعلی ٰ حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعہ کی انکوائری ایس پی رینک کا افسر کرے گا اور قصور وار کو سزا دی جائے گی ۔