اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ ایمپلا ئمنٹ پا لیسی ایک سنگ میل ثابت ہو گی، ملک کی خواتین کو صلاحیتوں سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گز کے پروگرام برائے گرین سکلز کے سربراہ نینگ یئ مار سے ملاقات کےد وران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یوتھ ایمپلا ئمنٹ پالیسی 10مختلف صنعتوں میں ملازمتوں کی فراہمی پر تشکیل دی جا رہی ہے، صنعتوں میں طلب و رسد کے تو ازن کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی کو بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہونا خو ش آئند بات ہے، نیشنل یوتھ ایمپلا ئمنٹ پالیسی ہر سال قریبا 20لاکھ ملازمتوں کا حصول یقینی بنائے گی۔ نینگ یئ مار نے کہا کہ گرین سکلز کے لئے پاکستان کے مکمل تعاون کے خواہاں ہیں۔